مقبوضہ جموں و کشمیر

ترکی میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا

انقرہ 06 فروری (کے ایم ایس)ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں پاکستاتی سفارت خانے نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ترکی میں پاکستان کے سفیر سائرس سجاد قاضی Syrus Sajjad Qazi نے اس موقع کہا کہ کشمیری اپنے جائز حقوق کی جنگ میں غالب آئیں گے اور ایک دن آزادی کی صبح ضرور دیکھیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستانی اس وقت تک کشمیریوںکے ساتھ کھڑے رہیں گے جب تک انہیں ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت 75 سال سے کشمیریوں کی جدوجہد دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن کامیاب نہیں ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانی ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتے ہیں تاکہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں کی اخلاقی حمایت کی جا سکے۔انہوںنے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر بھارت کی طرف سے کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کی ایک واضح یاد دہانی کے طور پر بھی کام کرتا ہے ۔اس موقع پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button