بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہے
فیصل آباد 07 فروری (کے ایم ایس)
جموں وکشمیر پیس اینڈ جسٹس فورم کے چیئرمین تنویرالاسلام نے کہا ہے کہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںمیں ملوث ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تنویر الاسلام نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں فیصل آباد میں منعقدہ ریلیوں اور سیمیناز سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشیُ کر رہا ہے تاہم عالمی برادری اور انسانی حقو ق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اس پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں ہندوتواایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور وہ مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے مذموم عزائم میں ہرگزکامیاب نہیں ہوگا۔تنویر الاسلام نے کہاکہ کشمیری عوام اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے ۔