بھارت میں تیل کی قیمتیں روس یوکرین جنگ کی وجہ سے بڑھیں:بھارتی وزیر
ممبئی26مارچ(کے ایم ایس)بھارتی وزیر نتن گڈکرے نے گزشتہ چار دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین بار اضافے کوجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نتن گڈکرے نے ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ہندوتوا کوغلط طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت میں 80فیصد تیل درآمد کیا جاتا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کو 80پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جو چار دنوں میں تیسرا اضافہ ہے۔یہ اضافہ جون 2017میں قیمتوں پر یومیہ نظرثانی شروع ہونے کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔22مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.40روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کی پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے 4نومبر2021ء سے قیمتوں میں کوئی اضانہ نہیں کیاگیاتھا ۔