مقبوضہ جموں و کشمیر

حکام قومی سلامتی کے نام پر کشمیری صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کریں، ایڈیٹرز گلڈ آب انڈیا


نئی دلی09فروری( کے ایم ایس)ایڈیٹرز گلڈ آب انڈیا نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ’ دی کشمیر والا“ کے ایڈیٹر فہد شاہ کی گرفتاری کے بعد قومی سلامتی کے نام پر صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے۔
کشمیر ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ایک بیان میں مقبوضہ علاقے کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوری اقدار کا احترام کریں۔بیان میں کہا گیا کہ فہد شاہ سے قبل ازیں جنوری کے آخر میں ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے بارے میں انکی رپورٹنگ پر چار روز تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ گلڈ نے ایک اور کشمیری صحافی سجاد گل کی گرفتاری اور کشمیر پریس کلب کی بندش اور کچھ صحافیوں کو اکسانے پر بھارتی انتظامیہ اور بھارتی فورسز اہلکاروں پر کڑی تنقید کی گئی۔بیان میں حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فہد شاہ اور سجاد گل کو فوری طور پر رہا اور صحافیوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات کے اندراج اور ان سے بلاجواز پوچھ گچھ کا سلسلہ بند کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button