مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیریوں کی نسل کشی میں تیزی پر اظہار تشویش

download (1)سرینگر 12 دسمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی نسل کشی میں تیزی لانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں نقل مکانی کرنے والے کشمیری پنڈتوں کے نام پر غیر ریاستی باشندوں کے لیے بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتوں کی غیر قانونی تعمیر کی شدید مذمت کی اور اسے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لئے بھارت کی سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے اراضی قوانین کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر ی عوام نے کبھی بھارت کی فوجی جارحیت اور جبری قبضے کو تسلیم نہیں کیا جس کی تاریخ گواہ ہے۔ترجمان نے حریت پسند کشمیری عوام کی بہادری اور مثالی استقامت کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی طرف سے مسلط کردہ قبرستان جیسی خاموشی بھارت کی فسطائی حکومت کا فریب ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ایک جائز اور قانونی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں اور وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی سفارش اور ضمانت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں دی گئی ہے ، اس لئے بھارت کو کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کو دبانے کا کوئی حق نہیں ہے۔حریت ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کوبین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبوں سے روکے۔انہوں نے تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لئے حکومت پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت اور کوششیں جاری رکھنے پر پاکستان کے بے حد مشکور ہیں۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نسل کشی کو روکیں اور نسل کشی، ماورائے عدالت قتل،جبری گرفتاریوں اور بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بھارت کے مجرمانہ اقدامات کا سنجیدہ نوٹس لیں۔ ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو عالمی امن اور خوشحالی کے لئے حل کرنا انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے جو عالمی سطح پر ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button