بھارت

مودی بھارت کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں ، لالو پرساد


پٹنہ بھارت 10 فروری (کے ایم ایس) راشٹریہ جنتا دل کے سرپرست اعلیٰ اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو نے خبردار کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے تحت بھارت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔
لالو پرساد یادو نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے لوگ بی جے پی اور نریندر مودی کے پروپیگنڈے سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اتر پردیش اسمبلی الیکشن ہار رہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو ”دہشت گرد“ کہا ہے اور چونکہ کسانوں کی اکثریت جاٹ برادری سے ہے اس لیے جاٹ اکثریتی مغربی اتر پردیش اور باقی ریاست سے بھی بی جے پی کا صفایا ہو جائے گا۔انہوںنے کہا کہ کہ بی جے پی حکومت کی شکل میں آزادی کے 70 سال بعد ملک میں برطانوی راج لوٹ آیا ہے اور اب حکمراں پارٹی مایوسی کا شکار ہے کیونکہ وہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات ہارنے والی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button