بھارت

بھارت: مسلمان ملک کی آبادی کا بہت بڑا حصہ ہیں لیکن انہیں ان کے جائز حقوق نہیں مل رہے ہیں: شرد پوار

2h2f2vco_sharad-pawar_625x300_21_September_22ناگپور08اکتوبر(کے ایم ایس)بھارت میںنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا ہے کہ مسلمان سمجھتے ہیں کہ ملک کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ ہونے کے باوجود انہیں ان کے جائزحقوق نہیں مل رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شرد پوار نے ناگپور میں ‘ ‘ودربھامسلم انٹلیکچولز فورم ”کے زیر اہتمام ”بھارتی مسلمانوں کو درپیش مسائل”کے عنوان سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردو زبان کی حمایت کی تاہم انہوں نے کیرالہ کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ریاستوں کی مادری زبانوںکی اہمیت پر بھی زور دیا۔ سرکاری بھرتیوں کے امتحانات میں اردوزبان کے استعمال کا مطالبہ کرنے والے ایک مقرر کے جواب میں انہوں نے اردو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس سے نسلوں سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اردو اسکولوں اور تعلیم پر غور کرنا چاہیے لیکن اردو کے ساتھ ساتھ ہمیں ریاستوں کی مادری زبانوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ شردپوار نے کہا کہ کیرالہ میں ایک بڑا تناسب اقلیتوں کا ہے اور ہمیں اس بات کی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ اس ریاست میں جہاںشرح خواندگی سب سے زیادہ ہے، اقلیتیںکس طرح بنیادی زبان کی مدد کر رہی ہیں اور اس سے کیا فوائد حاصل کررہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button