مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفرآباد: ریلی کے شرکاءکا افضل گرو اور مقبول بٹ کو خراج عقیدت

مظفرآباد09 فروری (کے ایم ایس)کشمیری شہید قائدین محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کو شہادت کی برسیوں کے سلسلے میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج مظفرآباد میں بھارت مخالف ریلی نکالی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریلی پاسبان حریت جموں وکشمیر کے زیراہتمام نکالی گئی اور یہ شہر کے افضل گرو چوک سے سری نگر روڈ تک نکالی گئی۔
شرکاءنے محمد افضل گورو اور محمد مقبول بٹ کی تصاویر والے بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ ا نہوں نے ”گورو تیرے خون سے، افضل تیرے خون سے انقلاب آئے گا“ کے نعرے لگائے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ افضل گورو کو بھارت کی متعصب عدلیہ نے ہندو انتہا پسندوں کو خوش کرنے کے لیے پھانسی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد مقبول بٹ کو بھی بھارت کے ظالم اور بے رحم حکمرانوں نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے پھانسی دی تھی۔ انہوں نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں دفن دونوں شہید رہنماﺅں کی میتیں ان کے ورثاءکے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔
ریلی میں شرکت کرنے والوں میں عزیر احمد غزالی، قاری عتیق الرحمان دانش، شوکت جاوید میر، مولانا امتیاز احمد صدیقی، مشتاق الاسلام، عثمان علی ہاشم، بلال احمد فاروقی، جاوید احمد مغل، چوہدری محمد شہباز، چوہدری محمد اسماعیل ، محمد ذیشان اور دیگرشامل تھے۔شہید کشمیری رہنماو¿ں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مظفرآباد میں ہی ایک اور پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کی صدارت آزاد جموں و کشمیر کے وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد نے کی اور اس میںکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما مشتاق احمد بٹ اور دیگر شرکت تھے۔ مولانا عزیز علوی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button