مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت پسندمیر سراج الدین مقبوضہ جموں وکشمیر میں انتقال کرگئے

WhatsApp Image 2024-08-06 at 3.04.36 PM

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے حریت پسندمیر سراج الدین المعروف دائود صاحب آج حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مرحوم کو اپنے آبائی علاقے ٹنگمرگ میں سپرد خاک کیاگیا۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان محمد رفیق ڈار نے ایک بیان میں مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر میں گرانقدر خدمات پر انہیںخراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے کل 7اگست کو اپر چھتر مظفر آبادمیں بعد ازنماز عصر دعائیہ مجلس اور قرآن خوانی کا اہتمام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے لئے مرحوم کی ناقابل فراموش خدمات ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button