مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنمائوں اور تنظیموں کی طرف سے پاکستانی حکومت اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد

download (8)سرینگر14اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں نے پاکستان کی حکومت اور عوام کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں امن اور خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔
جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں و کشمیر مسلم لیگ، جموں و کشمیر فریڈم موومنٹ، زمرودہ حبیب، سید بشیر اندرابی ، خواجہ فردوس  اور یاسمین راجہ سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں اور تنظیموں اورجموں وکشمیر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے ترجمان جی این شاہین  نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی فورمز پر حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہ کی حمایت کی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ گزشتہ 74سال سے جاری بھارتی جبر کشمیریوں کے عزمِ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور مقبوضہ علاقے کے طول وعرض میں سیاہ پرچم لہرانے کی کال کی مکمل حمایت کی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں شیخ عبدالمتین، شیخ محمد یعقوب، محمد حسین خطیب، شمیم شال، سید اعجاز رحمانی ، قاضی محمد عمران،پرویز ایڈووکیٹ اور امتیاز وانی نے بھی اپنے بیانات میں پاکستان کے عوام اور حکومت کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام 1947سے اپنی منصفانہ جدوجہد آزادی کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button