بھارت

مدھیہ پردیش: بی جے پی رہنما نے سابق فوجی کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا

بھوپال11 اگست (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ریوا میں بھارتیہ جنتاپارٹی کے ایک رہنما نے ایک ریٹائرڈ فوجی کی دکان میں گھس کر اسے مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور دکان کی توڑ پھوڑ کی۔مارپیٹ کی وجہ سے سابق فوجی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بی جے پی رہنما ر توراج چتر ویدی اپنے ساتھیوں انوراگ مشرا اور امن ششرا کے ساتھ دنیش مشرا نامی سابق فوج کی دکان میں گھس گیا اور انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بیٹا۔ سابق فوجی کی مارپیٹ کا یہ واقعہ دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا جو اب سوشل میڈیا پر وائر ل ہے۔ معاملہ سرخیوں میں آنے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی اور بی جے پی رہنما اور اسکے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
دنیش مشرا نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پولیس نے انکی شکایت پر فوری طورپر کوئی کارروائی نہیں کی ۔ انہوںنے کہا کہ واقعے کے وقت کچھ پولیس بھی موقع پر موجود تھے لیکن انہوں نے انہیں نہیں بچایا۔ سابق فوجی نے کہا کہ رتوراج ایک عادی مجرم ہے اور اسکے خلاف ماضی میں بھی مقدمات درج کیے جاچکے ہیں لیکن اسکے باوجود وہ بے خوف گھومتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button