بھارت

حیدرآباد میں طلبہ کا حجاب کی حمایت میں مظاہرہ

حیدرآباد10 فروری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد کے نظامیہ یونانی طبی کالج اور انوار العلوم کالج کے طلبہ نے جنوبی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کی مخالفت کرنے والے طلباءکے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برقعہ پوش طالبات نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے پڑوسی ریاست کرناٹک میں طالبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی مذمت کی۔ انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر” حجاب مسلم خواتین کا آئینی حق ہے اور کوئی اس حق کو ہم سے نہیں چھین سکتا، ہم حجاب کی حمایت کرتے ہیں،حجاب میرا حق ہے اور یہ میرا فخر ہے، آپ جو پہنتے ہیں میں اس کا احترام کرتا ہوں، جو میں پہنتا ہوں آپ کو اس کا احترام کرنا ،میرے حجاب کا میری تعلیم سے کیا تعلق ہے،“۔ طالبات نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے لیکن کچھ لوگ حجاب کے مسئلے کو اچھال کر ہمیں اس حق سے محروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔شہر کے مالے پلی کے انوار العلوم کالج میں ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت کی اور ”اللہ اکبر“ اور ”ہمیں انصاف چاہیے“ کے نعرے لگائے۔مظاہرین نے کرناٹک میں بہنوں کی حمایت میں بینر اٹھا رکھے تھے۔ بینرز میں کرناٹک میں احتجاج کرنے والی طالبات کی تصویریں موجود تھیں جن میں مسکان خان کی تصویر بھی شامل تھی جو کرناٹک کے ایک کالج میں کچھ ہندو کارکنوں کے سامنے بہادری سے کھڑے ہونے کے بعد حجاب پر پابندی کے خلاف مزاحمت کی علامت بن گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button