ہندو و قوم پرستی نے تارکین وطن بھارتیو ں کی بھی تقسیم کر دیاہے، ڈین کیلیفورنیا یونیورسٹی
واشنگٹن اکتوبر16 (کے ایم ایس) یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے مذہبی زندگی کے ڈین Varun Soni نے کہا ہے کہ ہندو و قوم پرستی نے تارکین وطن بھارتیوں کو بھی اسی طرح تقسیم کر دیا ہے جس طرح ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت نے امریکہ کو تقسیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو پولرائزیشن سے صاف رہنا چاہے جہاںہم حقائق پر مبنی مسائل کے بارے میں بات کر سکے لیکن مجھے تشویش ہے کہ ہندو قوم پرستی کے اثراث طلباءکو بھی متاثر کو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہااگر کسی پر ان کی شناخت کے لیے حملہ کیا جا رہا ہے، اس کی تضحیک کی جا رہی ہے یا اس لیے قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے کہ وہ ہندو یا مسلمان ہیں تو مجھے سب سے زیادہ اس کی بھلائی کی فکر ہے – اس بات کی نہیں کہ کون صحیح ہے یا غلط۔
بھارتی نژاد ریٹائرڈ پروفیسر Anantanand Rambachan,نے کہا کہ ہندو قوم پرستی کی مخالفت کرنے کے نتیجے میں بعض اوقات ان پر ”ہندو مخالف یا بھارت مخالف “ہونے کے الزامات لگتے ہیں ۔