بھارت

بھارت میں مسلمانوں، دلتوں کیلئے زندگی ایک آزمائش ہے، اویسی

Asaduddin Owaisiنئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلم، دلت اور دیگر پسماندہ طبقوں کے لیے زندگی ایک آزمائش ہے۔
اسد الدین اویسی نے یہ بات آج بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں پیش کیے گئے تین نئے فوجداری ترمیمی بلوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ قوانین جمہوریت کی روح کے خلاف ہیں اور ان سے لوگوں کی شہری آزادیاں اور انسانی حقوق سلب ہوں گے۔ انہوں نے فوجداری قوانین کے نفاذ میں مذہبی اقلیتوں اور دیگر پسماندہ گروہوں کے خلاف تعصب پر روشنی ڈالی اور اس سلسلے میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو اور سینٹر فار اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹیز کے جاری کردہ اعداد و شمار کا بھی حوالہ دیا۔
انہوںنے کہا کہ مسلمان، دلت اور آدیواسی جیلوں میں بند ہیں، بی جے پی ان لوگوں کیلئے قوانین میں اصلاحات کررہی ہے جو اقتدار میں ہیں غریبوں کے لیے نہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button