مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزیراطلاعات کا راجیہ سبھامیں 60یوٹیوب چینلوں کو بلاک کر نے کا اعتراف

نئی دلی 10فروری( کے ایم ایس)
بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں 60یوٹیوب چینلوں کو بلاک کرنے کا اعتراف کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ایک سوال کے جواب میں راجیہ سبھا کو بتایا کہ پاکستان کے حامی 60یوٹیوب چینلوں کو بلاک کیاگیا ہے جو بھارتی حکومت کے خلاف فرضی خبریں نشر کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بلاک کئے گئے یوٹیوب چینلوں میں ان کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی شامل ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button