مقبوضہ جموں و کشمیر
محبوبہ مفتی کی کولگام میں اسکول ٹیچرکی برطرفی کی مذمت
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے قابض حکام کی طرف سے بھارت مخالف سرگرمیوں کے الزام پر ایک استاد کو برطرف کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو مجرمانہ اور کشمیریوں کو ان کی روزی روٹی سے محروم کرنے کی کارروائی قرار دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ملازم کی برطرفی کو کشمیر ی عوام کو بے دخل اور بے اختیار کرنے کی اجتماعی سزا قرار دیا۔ قابض حکام نے ضلع کولگام کے رہائشی منظور احمد لاوے کو برطرف کر دیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا۔