مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی کشمیریوں کے حوالے کرنے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے، جے کے ایل ایف

اسلام آباد11 فروری (کے ایم ایس) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) نے تحریک آزادی کے ممتاز رہنما محمد مقبول بٹ کی شہادت کی برسی کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا ہے کہ وہ شہید رہنما کے جسد خاکی کی اسلامی طریقے سے تدفین کیلئے اسے کشمیریوں کے حوالے کرنے کے لیے بھارتی حکومت پر دباو¿ ڈالیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جے کے ایل ایف کے رہنماﺅں محمد رفیق ڈار، سردار جمشید خان اور سردار تنویر عزیز نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ آج بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ اور دنیا بھر میں خاص طور پر برطانیہ، یورپ اور شمالی امریکہ میں کشمیری برادری بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے۔
یادداشت میں کہا گیا ہے کہ 38 سال قبل اسی دن اس وقت کی بھارتی حکومت نے مقبول بٹ کے عدالتی قتل کا حکم دیا اور انکا جسد خاکی بدنام زمانہ تہاڑ جیل کے ایک کونے میں دفن ہے جہاں انہیں 11 فروری 1984 کو پھانسی دی گئی تھی۔یاد داشت میں کہا کہ کشمیریوں کے بار بار کے مطالبے کے باجود بھارت شہید رہنما کا جسد خاکی انکے حوالے نہیں کر رہا جبکہ سری نگر کے شہداءقبرستان میں ایک خالی قبر ان کی باقیات کا انتظار کر رہی ہے۔یاد داشت میں یاد دلایا گیا کہ بھارت کی مودی حکومت نے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو ہر طرح سے کچلنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے 5 اگست 2019 کو بھارتی آئین کی دفعات 370 اور 35A کو یکطرفہ طور پر منسوخ کیا، کشمیر کی خود مختار حیثیت کو ختم کیا اور لوگوں کو ان کے بنیادی سیاسی حقوق سے محروم کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button