مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : انٹرنیٹ سروس کل بھی معطل رہے گی

سرینگر05ستمبر(کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل (پیر) کو بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کے محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے تناظر میں کل پیر کے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔
یاد رہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں لوگوں کو حیدرپورہ سرینگر میں شہید بزرگ حریت رہنما اورتحریک آزادی کشمیر کی علامت سید علی گیلانی کو خراج عقید پیش کرنے سے روکنے کے لئے آج مسلسل چوتھے روز بھی سخت کرفیو جاری رہا۔
لوگوں کوشہید رہنما کی رہائشگاہ کی طرف مارچ سے روکنے کے لئے وادی کشمیر میں ہزاروں بھارتی فوجیوں کو تعینات کیاگیا تھا۔ حیدر پورہ کی طرف جانے والی تمام سڑکوںکو خاردار تاروں سے بندکر دیا گیاتھا جبکہ موبائل انٹرنیٹ سروس بھی مسلسل معطل ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے شہدائے کشمیر کی فاتحہ خوانی کے لئے کل عیدگاہ سرینگر کی طرف مارچ کی کال دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button