بھارت جموں و کشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ ختم کرے، حریت رہنما
سرینگریکم اپریل(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں جمیل احمد میر اور ڈاکٹر مصعب نے بھارتی فوجیو ں کے ہاتھوں شوپیاں میں شہید ہونے والے نوجوان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر قانونی بھارت تسلط سے آزادی کیلئے نوجوانوں کی بیش بہا قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیںجائیں گی۔
انہوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارتی فورسز کشمیریوں کومرعوب کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے ذریعے حق پر مبنی کشمیریوںتحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اسے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے جموں وکشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ ختم کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیاں تحریک آزادی کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔