مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : دستی بم دھماکے میں شہری زخمی

سرینگریکم جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج دستی بم کے ایک دھماکے میں ایک شہری زخمی ہو گیا ۔
نامعلوم افراد نے سرینگر شہر کے حول چوک میں پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے ایک بنکر کی طرف دستی بم پھینکا تاہم وہ نشانے پر لگنے کے بجائے سڑک کنارے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سمیر احمدنامی نوجوان معمولی زخمی ہو ا ۔
بھارتی فورسز اہلکاروں نے حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button