مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کا 50سے زائد کشمیریوں کی بھارتی جیلوں میں منتقلی پراظہار تشویش

277672281_141043635164031_4856049483865557161_nاسلام آباد 03جولائی(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے حریت رہنمائوں محمد یوسف فلاحی، عادل زرگراور ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی سمیت 50سے زائد کشمیریوں کی کوٹ بھلوال جیل جموں سے بھارت کی مختلف جیلوں میں منتقلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے ایک بیان میں انسانی حقوق کے ممتاز کارکن محمد احسن انتو کوسینٹرل جیل سرینگر سے جموں کی کوٹ بھلوال منتقل کرنے پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے کارکن کی گرفتاری آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جنگی ہتھیاراوراستعماری پالیسی کے تحت انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپانے کے لیے میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button