جموں

ادھم پور میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

جموں 13 فروری (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ورکرز اور ملازمین نے آج اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لئے ادھم پور میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پی ایچ ای ایمپلائز اینڈ ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر اور پینتھرس ٹریڈ یونین کے نائب صدر سوم ناتھ نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ ملازمین پی ایچ ای کمپلیکس ادھم پور میں جمع ہوئے اوراپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔وہ ورکرزکو ریگولرکرنے، زیر التواءاجرتیں جاری کرنے ، کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ اور پی ایچ ای اسکیموں کو چلانے کے لیے مزید کارکنوں کی بھرتی کا مطالبہ کر رہے تھے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوم ناتھ نے ڈیلی ویجرز کو دھوکہ دینے پر حکام پر تنقید کی جن کے مسائل کو طویل عرصے سے حل نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کا بجٹ 2 مارچ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی زیر التوا اجرت کو بجٹ تجاویز میں شامل کرکے جاری کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button