جموں
لینڈ سلائیڈنگ : سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل
سرینگر 08 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت لینڈ سلائیڈنگ کے باعث معطل ہو گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مہار کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و فت بند ہوگئی ہے۔تقریباً تین سو کلو میٹر طویل سرینگر جموںشاہراہ مقبوضہ وادی کشمیر کا بیرونی دنیا سے زمینی رابطے کا واحد ذریعہ ہے لہذا یہ وادی کی لائف لائن سمجھی جاتی ہے۔ شاہراہ بند ہو جانے سے وادی کشمیر میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوجاتی ہے اور پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔