بھارت

مرجائیں گے لیکن حجاب نہیں چھوڑیں گے، نظام آباد میں مسلم طالبات کا اعلان

نظام آباد 14فروری (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر نظام آباد میں کریسنٹ گرلز جونیئر کالج اور اسکول، گولڈن جوبلی جونیئر کالج اور نالج پارک انٹرنیشنل اسکول کی مسلم طالبات نے کہا ہے کہ ”وہ مرجائیں گی لیکن حجاب نہیں چھوڑیں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طالبات نے شہر میں اردو پریس کلب نظام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرناٹک میں حجاب پر پابندی سے پیدا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سیاسی فائدے کیلئے حجاب کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ طالبات نے قرآن پاک کی آیات اور بھارتی آئین کی دفعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کومذہبی آزادی دی گئی ہے لیکن صرف مسلم خواتین کوہی ی نشانہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے جس کو قطعی برداشت نہیں کیا جائیگااور اس سلسلے میں احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر طالبات نے کرناٹک کالج کی با ہمت طالبہ مسکان خان کی تعریف کی جس نے اکیلے ہندو بلوائیوں کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button