بھارت

مہاراشٹر :بھارتی فورسز نے 4افراد کو نکسل باغی قراردیکر قتل کردیا

ممبئی:
بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ریاست مہاراشٹر میں چار افراد کونکسل باغی قراردیکر قتل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ریاست کے ضلع گڈچرولی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ان افراد کو قتل کیا۔بھارتی پولیس نے ہلاکتوں کا جواز پیش کرنے کے لیے انہیں نکسل باغی قرار دیدیا ہے جو بھارت سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔
ادھر بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ اہلکار نے ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے گائوں لاہوسارا میں اپنے والد بنی سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیاہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button