بھارت

بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی گلوکار گپی گریوال کی پاکستان آمد میں رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد 30 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی حکومت نے معروف بھارتی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔
بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث نامور گلوکار گپی گریوال واہگہ بارڈر کراس نہ کرسکے جنہیںپاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے دورہ کرنا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گپی گریوال کو واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد کرتارپور جانا تھا، گلوکار کو کرتارپور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی حاضری دینا تھی۔واضح رہے کہ سرحدیں بند ہونے کی وجہ سے گپی گریوال کو خصوصی اجازت پر پاکستان آنا تھا، اداکار کا دورہ طے تھا تاہم بھارتی حکام کی جانب سے انہیں اجازت نہیں دی گئی۔یاد رہے کہ بارڈر پر آج بھی خصوصی اجازت کے ساتھ آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔ گپی گرویوال گورنر پنجاب چوہدری سرور کی دعوت پر دو روزہ دورے پر پاکستان آرہے تھے اور گورنر پنجاب کی طرف سے بھیجا گیا پروٹوکول عملہ بھی واہگہ میںموجود تھا۔ذرائع نے بتایا کہ گپی گریوال کا پاکستان میں ملاقاتوں کا ایک طویل شیڈول تھا ۔ پچھلی بار جب گریوال نے کرتارپور کا دورہ کیا تھا تو وہ لوگوں میں گھل مل گئے تھے اور انہوں نے پاکستانیوں کے لئے محبت کا اظہارکیا تھا۔پاکستان میں فلم اور تھیٹر برادری نے گریوال کو روکنے پر بھارتی حکام کی مذمت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button