مقبوضہ جموں و کشمیر
اگست 2019 کایکطرفہ فیصلہ کشمیری عوام کے لیے ناقابل قبول ہے:محبوبہ مفتی
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ 5اگست 2019 کابھارتی حکومت کا یکطرفہ فیصلہ کشمیری عوام کے لیے ناقابل قبول ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں پر زوردیا کہ وہ اپنے ووٹ کو سمجھداری سے استعمال کریں اوردفعہ 370کی منسوخی کومسترد کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات ترقیاتی کاموں کے لئے نہیںبلکہ 2019 میں کیے گئے فیصلوں کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہونگے۔