مقبوضہ جموں و کشمیر
کشتواڑ: آتشزدگی کے بھیانک واقعے میں 70 سے زائد مکانات خاکستر
جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میںآتشزدگی کے ایک بھیانک واقعے میں70 سے زائد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے مروہ کے ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور اس نے آس پاس کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 70 سے زیادہ مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
مروہ ضلع کشتواڑ کا ایک دور افتادہ علاقہ ہے اورسڑک نہ ہونے کی وجہ سے فائرسروس کو موقع پر پہنچنے میں دشوار کاسامناہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میںکہا گیا کہ سینئر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور وہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مقامی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ آخری اطلاعات تک آگ پر قابو کی کوششیں جاری تھیں۔ واقعے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے ۔