مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام خاموش ہیں لیکن دہلی سے خوش نہیں ہیں : وحید پرہ

Waheed Parra

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما وحید پرہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام خاموش ہیں لیکن نئی دہلی سے خوش نہیں ہیں اورپارلیمانی انتخابات کو کسی ریفرنڈم سے کم نہیں سمجھنا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وحید پرہ نے جوپارلیمانی انتخابات میں سرینگر حلقے سے پی ڈی پی کے امیدوار بھی ہیں، ایک جلسے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر کے لوگوں کو بالخصوص اور کشمیر کے لوگوں کو بالعموم اس الیکشن کو ریفرنڈم سے کم نہیں سمجھنا چاہیے۔پی ڈی پی لیڈر نے کہاکہ بھارت کو کشمیریوں کی خاموشی کو ان کی رضامندی نہیں سمجھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ لوگ خاموش ہیں جبکہ نوجوان نسل کو اپنا مستقبل غیر یقینی دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ خوفزدہ ہیں اور انہیں کچھ معلوم نہیں کہ کیا ہورہا ہے۔وحید پرہ نے کہاکہ لوگوں کو یہ بتانا ہوگا کہ ان کے وسائل اور ان کی شناخت خطرے میں ہے۔ اس کے لیے ہمیں پارلیمنٹ سے یقین دہانی حاصل کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف 5اگست 2019کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے تنازعہ کشمیر کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہزاروں لوگوں کو کھو چکے ہیں جبکہ ہزاروں جیلوں میں نظربند ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button