مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں:سرکاری ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج مسلسل 30ویں روز بھی جاری
جموں 30 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کا احتجا ج آج مسلسل 30ویں دن بھی جاری رہا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل جموں ریزروڈ کیٹاگریز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام امبیڈکر چوک جموں میں احتجاج جاری ہے ۔احتجاج میں شامل ملازمین نے نعرے بلند کئے اور قابض حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایک جامع ٹرانسفر پالیسی وضع کر نے ،ملازمین کی انکے متعلقہ اضلاع میں تقررری اور ملازمین کو موجودہ صورتحال میں وادی کشمیرمیں اپنی نوکریوں پر جانے کیلئے مجبور نہ کرنے سمیت ان کے جائز مطالبات پورے کرے۔ ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے متعدد سماجی اور مذہبی تنظیمیں بھی ان کے احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں۔