مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ٹیکس حکام کی ”ہواوے ”کمپنی کے دفاتر کی تلاشی

نئی دلی17فروری (کے ایم ایس)بھارتی ٹیکس حکام نے چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے دفاتر کی تلاشی لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پیشرفت بھارت کی طرف سے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر متعددچینی ایپس پر پابندی عائد کئے جانے کے چند دن بعد سامنے آئی ہے۔بھارت اور چین کے درمیان 2020میں لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان ہلاکت خیز جھڑپ کے بعد سے کشیدگی عروج پر ہے اس جھڑپ میں بھارت کے کم سے کم 20 فوجی ہلاک اور 70سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ہواوے کمپنی کے مطابق بھارت کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے دارالحکومت نئی دہلی کے نواح اور بنگلورو کے جنوبی علاقے گڑگائوں میں ہواوے انڈیا کے دفاتر کی تلاشی لی ہے ۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہاہے کہ انہیں بھارتی انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کے اپنے دفتر کے دورے اور بعض اہلکاروں کے ساتھ ان کی ملاقات کی اطلاعات ملی ہیں۔ بیان میں یقین ظاہر کیاگیا ہے کہ ہواوے بھارت میں مقامی قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہے اور ٹیکس حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button