مقبوضہ جموں و کشمیر

غیر قانونی طورپر نظر بند ناہیدہ نسرین کی جلد رہائی کا مطالبہ

0سرینگر17فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما چوہدری شاہین اقبال نے غیر قانونی طور پر نظر بند دختران ملت کی جنرل سیکرٹری ناہیدہ نسرین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چوہدری شاہین اقبال نے پلوامہ کے علاقے پامپور میں ناہیدہ نسرین کی ساس کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق جیل حکام کسی بھی نظربند کو اسکے قریبی رشتہ دار کی وفات یا شدید علالت کے بارے میں آگاہ کرنے کےپابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ قیدیوں یہ حق ہے کہ وہ پیاروں کی وفات کے وقت اور ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے اپنے اہلخانہ کے پاس موجود ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال میں سیاسی نظربندوں کو پیرول پر رہا کیاجانا چاہیے تاہم کشمیریوں کیلئے بھارتی عدالتی نظام میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں ہے ۔ حریت رہنماء نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور ناہیدہ نسرین اور دیگر لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔چوہدری شاہین اقبال نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں مقبوضہ کشمیرمیں حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ کشمیریوں کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے اپنے رشتہ داروں کی تدفین کی بھی اجازت نہیں دی جاتی ۔انہوں نے بڈگام کے علاقے ماگام میں پرامن مظاہرین پر بھارتی فورسز کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بھی مذمت کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button