مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت، الیکشن کمیشن کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے ایک ”فکسڈ میچ“کھیل رہے ہیں، عمر عبداللہ

omer Abdullahسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت اور بھارتی الیکن کمیشن مقبوضہ علاقے میں انتخابات نہ کروا کر کے ایک ”فکسڈ میچ“کھیل رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ضلع پلوامہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کو اسمبلی انتخابات سے محروم رکھ کر بربادی کیطرف لے جایا جا رہا ہے ، جموںوکشمیر کے لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں کا انتخاب کریں۔ انہوںنے کہا کہ 2014سے ہمیں لگاتار اس حق سے محروم رکھ کر ایک فکسڈ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کہتی ہے کہ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے جبکہ کمیشن کہتا ہے کہ ہمیں حکومت کے ساتھ مشورہ کرنا ہے اور یہ دونوں ایک دوسرے کے پیچھے چھپنے کا کام کررہے ہیں جسکا خمیازہ کشمیری بھگت رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ جموںوکشمیر کے لوگ 5اگست2019کے فیصلوں سے ہرگز خوش نہیں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button