مقبوضہ جموں و کشمیر

احسن اونتو کی طرف سے قاتل بھارتی فوجیوں کے خلاف کارروائی کامطالبہ

سرینگر20 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انٹرنیشنلفورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں و کشمیر کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے نام پر بے گناہ اور نہتے کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کاقتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد احسن اونتو نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کے خلاف بچوں کے ہمراہ سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔انہوں نے عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں بشمول یورپی کمیشن ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ، او آئی سی اور یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوںپر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے ظلم و تشدد کا نوٹس لیں۔مظاہرے کے دوران بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "ہم انصاف چاہتے ہیں، ہمارا کیا گناہ کیاہے "جیسے نعرے درج تھے۔ احسن اونتو نے نہتے کشمیریوںکے قتل میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے اور کشمیریوں کے قتل عام کی پوری عالمی برادری کو مذمت کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button