مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: کولگام میں آج دوسرے روز بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی جاری
سرینگر15جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج مسلسل دوسرے روز ، جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میںمحاصرے اور تلاشی کی پرتشددکارروائی جاری رکھی۔
بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ منگل کو ضلع کے علاقے مشی پورہ میں محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی شروع کی تھی۔علاقے میں رات بھر کی خاموشی کے بعد فوجیوں نے آج صبح ایک بار پھر فائرنگ شروع کردی جس سے علاقے کے لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔