مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے نہ جانے کتنے لوگوں کی مسکرایت چھین لی ہے، راہل گاندھی

نئی دلی18 فروری (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے نہ جانے کتنے لوگوں کی مسکراہت چھین لی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راہل گاندھی نے ٹویٹرپر لکھا کہ اعداد وشمار سے صاف ظاہر ہے کہ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور آمدنی گھٹتی جا رہی ہے لیکن عوام کی پریشانی اور درد کو کس طرح ناپیں، کتنے خاندان سوکھی روٹی کھانے پر مجبور ہیں ، کتنے بچوں کو سکول سے نکال دی گیا، کتنی خواتین کے زیورات گروی رکھے گئے ، کتنوں کی مسکراہٹ چھین چکی ہے ۔ انہوںنے اپنے ٹویٹ کے ساتھ ایک خبر کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی سات ماہ کی ریکارڈ بلندی پر جاپہنچی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button