بھارت

بھارت :خودکشی کی کوشش کرنے والے دلت سب انسپکٹر کی ہسپتال میں موت

body

حیدرآباد: بھارتی شہر حیدر آباد میں خودکشی کی کوشش کرنے والے پولیس کے ایک دلت سب انسپکٹر کی ایک پرائیویٹ اسپتال میں موت ہوگئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اشواراوپیٹ کے سب انسپکٹر سری راملو سرینواس نے ایک ہفتہ پہلے خودکشی کی کوشش کی تھی۔34سالہ سرینواس کا تعلق ضلع ورنگل کے علاقے نارکا پیٹ سے ہے۔ ان کا تبادلہ رواںسال فروری میں اشواراوپیٹ پولیس اسٹیشن کیا گیا تھا۔ دلت تنظیموں نے اشواراوپیٹ کے انسپکٹر کے جتیندر ریڈی اور چار کانسٹیبلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جن پر ایس آئی نے ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔ایس آئی کی بیوی کرشناوینی کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر کے جتیندر ریڈی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔واضح رہے بھارت میں دلتوں کو ہراساں کرنا ایک معمول ہے چاہے وہ پولیس کاسب انسپکٹرہی کیوں نہ ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button