بھارت

بھارت بند کی افواہوں کی وجہ سے کانپور،رامپوراورلکھنو میں سیکورٹی ہائی الرٹ ، دفعہ144نافذ


کانپور10جون (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں گزشتہ دنوں پیش آئے تشدد کے واقعات کے بعد سے سوشل میڈیا پر بھارت بند کی افواہیں تیزی سے گردش کر رہی ہیں جس کے پیش نظر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے پولیس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔
بھارت بند کی افواہوں کی وجہ سے ضلع کے تمام مرکزی چوراہوں اور مسلم علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈرون کیمروں کے ذریعے پورے علاقے کی نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔ضلع رامپور میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ نے رامپور کے تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ ایک اجلاس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کی اپیل کی ہے۔ اسی حوالے سے پولیس کپتان اشوک کمار نے ضلع رامپور کے لوگوں سے امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے اور افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ فضول اعلانات کی وجہ سے ہرگزسڑکوں پر نہ نکلیںاور بغیر کسی تصدیق کے احتجاجی مظاہرے اور مارچ نہ کریں۔
ادھر کانپور میں گزشتہ جمعہ کو دو گروپوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کے بعد پولیس نے سیکورٹی کے پیش نظر کانپور اور دارلحکومت لکھنو میں غیر معینہ مدت کیلئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ حکمران بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈروں کی توہین رسالت سے متعلق گستاخانہ بیانات کے بعد گزشتہ ہفتے شہرمیں مسلمانوں اور ہندتوا کارکنوں کے درمیان پرتشدد واقعات کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button