بھارت

مودی حکومت مسلمانوں پر ظلم و تشدد بند کرے،بھارتی نژاد کینیڈین رہنما جگمیت سنگھ

jagmit-1ٹورنٹو 14اپریل (کے ایم ایس )
کینیڈامیںنیو ڈیموکریٹک پارٹی آف کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ نے بھارت میں مسلمانوں کو دانستہ طورپرظلم و تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی نژاد کینیڈین رہنما جگمیت سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مودی حکومت کو مسلم مخالف جذبات کو روکنا چاہیے اور مسلمانوں کے انسانی حقوق کا تحفظ کرنا چاہیے۔ٹویٹ میں انہوںنے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و تشدد کی حالیہ تصاویراور ویڈیوز پر تشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے مودی حکومت پر ملک میں مسلم مخالف جذبات بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ اب بند کیاجانا چاہیے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے علاوہ امریکہ بھی بھارت میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پیر کو کہاتھا کہ امریکہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ۔

jagmit-2

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button