مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندی کے نفاذ کی وجہ سے مقبوضہ جموں وکشمیرکی لسانی شناخت خطرے میں ہے

kashmiri-alphabetسرینگر:
آج ”مادری زبانوں کا عالمی دن“ منایا جا رہا ہے لیکن بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کی مقامی کشمیری اور دیگر کئی زبانیں شدید خطرے کی زد میں ہیں کیونکہ نریندر مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت یہاں ہندی کو مسلط کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کی مقامی زبانوں کے تحفظ کے بارے میں اس وقت سخت خدشات پائے جا رہے ہیں ۔ مودی حکومت ہندی کو قومی زبان کے طور پر مسلط کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
کشمیری، ڈوگری، اردو اورپہاڑی زبانیں اپنی بقا کے خطرے سے دوچار ہیں ۔
جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے مقامی زبانوں کا تحفظ اور فروغ ناگزیر ہے ۔ دنیا بھر میں ”مادری زبانوں کا عالمی دن“ ان زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے منایا جاتا ہے ، یہ دن ہماری توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی زبانوں کو درپیش خطرے کی طرف بھی مبذول کراتا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button