مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ میں لوگوں کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

download (3)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے کریری واگورہ میں لوگوں نے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کو بند کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرے کے باعث واگورہ بازار مکمل طور پر بند رہا اور لوگوں نے پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں گزشتہ 15دن سے پانی کی شدید قلت ہے اورمتعلقہ محکمے نے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی اورنہ ہی کسی سرکاری اہلکار نے علاقے کا دورہ کیا۔ مظاہرین نے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پانی کی فراہمی جلد بحال نہ کی گئی تو صورتحال مزید سنگین ہو گی۔ کریری واگورہ میں پانی کی قلت قابض حکام کی واضح غفلت کا نتیجہ ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button