مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں میں نامعلوم مسلح افراد نے بھارتی پولیس اہلکارکوگولی مارکر زخمی کردیا
سرینگریکم فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے امشی پورہ میں پولیس اہلکار پر جس کی شناخت شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طورپر ضلع اسپتال شوپیاں لے جایا گیا جہاں سے اس کو مزید علاج کے لیے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے فوراً بعد بھارتی فوج اور پولیس نے علاقے کو محاصرے میں لے کرحملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔