مقبوضہ جموں و کشمیر

سیدعلی گیلانی کے اہلخانہ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی مذمت

سرینگر 06 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے بابائے حریت سید علی گیلانی کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمے کے اندراج کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کالے قانون کے تحت مقدمے کے اندراج کو مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ قراردیا۔انہوں نے کہا کہ تعصب اور انتقامی کارروائیاں بھارت کی فرقہ پرست حکومت کا طرہ امتیاز ہیں جوہر کشمیری کو اپنے ہندوتوا نظریہ کا دشمن سمجھتی ہے ۔ بزرگ حریت رہنماء سیدعلی گیلانی کی رات کی تاریکی میں تدفین کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ فوجی محاصرے میں سید علی گیلانی کی جبری تدفین بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button