مقبوضہ جموں و کشمیر
فاروق عبداللہ،عمر عبداللہ کا سید علی گیلانی کے انتقال پراظہار تعزیت
سرینگر 05 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پراظہارتعزیت کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم رہنما کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ عمر عبداللہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت عطاکرے اورسوگوارخاندان کویہ ناقابل تلافی نقصان برادشت کرنے کی ہمت دے۔