مقبوضہ جموں و کشمیر

مظفر آباد: انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے زیر اہتمام بھارت مخالف ریلی

001مظفرآباد 23فروری (کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کنن پوش پورہ اجتماعی آبروزیری کے 31برس مکمل ہونے پر انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس جموں کشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں بھارت مخالف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریلی کے شرکا ءنے بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ریلی کی قیادت انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے وائس چیئرمین مشتاق السلام، چیئرمین پاسبان حریت عزیراحمدغزالی، ممبر قانون ساز اسمبلی نثارہ عباسی، وائس چیئرمین پاسبان حریت عثمان علی ہاشم، پرنسپل ریڈ فاونڈیشن امبور عبدالاحد لون، پرنسپل برہان شہید کالج سید حمزہ شاہین، پرنسپل ام حبیبہ سکول صدیق داود، سید امیر شاہ،قاری عبدالکریم شاہ و دیگر نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کے 23 فروری 1991 کی رات کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے کنن پوش پورہ میں بھارتی افواج کے 68 برگیڈ کی 4 راجپوتانہ بٹالین کے سفاک اہلکاروں نے سو کے قریب کشمیری خواتین کو آبروریزی کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ مجرم بھارتی فوجیوں اور افسروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیںکی گئی اور متاثرہ خواتین تاحال انصاف کی منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اس المناک واقعے کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے اور نہ ہی ان مظلوم اور محکوم بہنوں، بیٹیوں اور بچیوں پر حملہ کرنے والے مجرم بھارتی فوجیوں کو معاف کریں گے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیری خواتین کی بے حرمتی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموںو کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کو روکنے کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے چیئرمین انٹرنیشنل فورم فار جسٹس محمد احسن اونتو سمیت دیگر آزادی پسند رہنماﺅں ، کارکنوں اور صحافیوں کی بلا جواز نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button