مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کرنے کے مذموم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، حریت کانفرنس

APHCسرینگر21دسمبر ( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیری عوام کے سیاسی، معاشی، سماجی اور مذہبی حقوق سمیت تمام بنیادی حقوق سلب کرنے کے خفیہ اور مذموم ایجنڈے پر عمل درآمد کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری عوام کے ہر جائز اور حقیقی مطالبے کو دبانے کی بھارت کی سامراجی اورفسطائی روش پرکڑی تنقید کی۔ انہوں نے بھارت سے کہاکہ وہ آزادی پسند کشمیری عوام کے صبر کا امتحان لینا بند کرے۔ انہوں نے مردم شماری کی جھوٹی رپورٹوں کی بنیاد پر نام نہاد حلقہ بندی کمیشن کی طرف سے ہندو اکثریتی خطے جموں کے لیے 6 اور مسلم اکثریتی وادی کشمیر کے لیے صرف ایک اضافی اسمبلی نشست کی سفارش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس تجویز نے مقبوضہ علاقے میں بھارت کے سامراجی عزائم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ کمیشن کی سفارشات کے خلاف سرینگر اوردیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروںاور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کے حق میں کسی بھی سرگرمی کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کی مودی حکومت کی روایتی ذہنیت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی مقامی ہے اور اسے کوئی غیر ملکی حمایت حاصل نہیں ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ تنازعہ کا اہم فریق ہونے کی حیثیت سے پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔حریت ترجمان نے شبہ ظاہر کیاکہ بھارتی حکومت نے غیر کشمیری ہندوئوں کو جموں خطے کی آبادی کا حصہ بنالیا ہے تاکہ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کی حکومت اورسخت نوآبادیاتی نظام کی راہ ہموار ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ اگست 2019میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام کو ان کے سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر بنیادی حقوق سے محرومی کے تناظر میںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کومقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کو رکوانے کے لیے فوری مداخلت کرنی چاہیے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button