مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قتل عا م کی تازہ لہر کی مذمت

سرینگر 26نومبر ( کے ایم ایس ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سٹوڈنٹس یوتھ فورم اور ینگ مینز لیگ نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی تازہ لہر کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آزادی پسند گروپوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں مقبوضہ علاقے میں بے دریغ خونریزی اور ظلم و ستم پر مودی حکومت کی مذمت کی اور موجودہ صورتحال کو انتہائی سنگین اور افسوسناک قرار دیا۔انہوں نے سرینگر اور کولگام اضلاع میں فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ نوجوانوں کی حالیہ قتل پر صدمے اور گہرے دکھ کا اظہار کیا جس نے علاقے میں ہر جگہ عوام کو مشتعل کردیا ہے۔بیان میں جموںوکشمیر پر بھارت کے مسلسل غیر قانونی قبضے اور اس کے استعماری ایجنڈے کے حوالے سے کشمیر کے غیور عوام کے واضح موقف کو دہراتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیریوں نے بھارتی غلامی کو مسترد کر دیا ہے اور وہ آزادی تک اپنی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button