بھارت

بھارت میں مسلمانوں کا وجود خطرے میں ہے، سنیتا وشواناتھ

نئی دلی24 فروری (کے ایم ایس) مریکہ میں قائم سول سوسائٹی کی تنظیم Hindus for Human Rights کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنیتا وشواناتھ( Sunita Viswanath)نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم امریکی کانگریس اور بائیڈن انتظامیہ پر اس بات کیلئے زور دینے کی اپنی کوششوں میں تیزی لائے گی کہ وہ بھارت میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلو ک کے حوالے سے اپنی آواز بلند کریں۔
 سنیتا وشوناتھ نے معروف بھارتی صحافی کرن تھاپر کو ایک انٹرویومیں کہا کہ ہندوو¿ں کے لیے” ہندوتوا“ کا مقابلہ کرنا ضروری ہے اور اکثریتی برادری کو بیدار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ ہندوو¿ں کا اس بارے میں خاموش رہنا خطرناک ہے اور اگر ہندو اس مہم کا حصہ نہیں بنتے تو ہندوتوا سے لڑنا ناممکن ہے۔سنیتا وشوناتھ نے بتایا کہ ان کی تنظیم نے امریکہ میں سول سوسائٹی کی 16 دیگر تنظیموں کے ساتھ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف امریکی کانگریس میں لابنگ کرنے میں مرکزی کردار کیوں ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کیا گیا کیونکہ دنیا کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت میں کچھ غلط ہو رہا ہے، بھارت بہت خطرناک راستے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ابتر سلوک کے بارے میں 22اور 26جنوری کوکانگریس کی دی گئی بریفنگ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہاہم امریکی شہری ہیں، ہمارے پاس امریکی قانون سازوں اور بائیڈن انتظامیہ کو متاثر کرنے کرنے کی طاقت ہے۔سنیتا وشواناتھ نے کہا کہ ان کی تنظیم کا اخلاقی فرض ہے کہ وہ بھارت میں بگڑتی ہوئی جمہوریت اور انسانی حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرے ۔ سنیتا وشواناتھ نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کا وجود خطرے میں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button