بھارت
نئی دلی: نئے لیبر قوانین کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نئی دہلی 18 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں ہزاروں لوگوں نے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کیے جانے والے نئے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔
مزدور ادھیکار سنگھرش ابھیان (ایم اے ایس سے) کے زیر اہتمام مظاہرے میں 18 ریاستوں سے آئے ہوئے تقریباً پانچ ہزار مزدوروں سمیت، ماہرین تعلیم اور طلباءنے شرکت کی۔مظاہرین نے نئے لیبر قوانین کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کنٹریکٹ پر بھرتی کے خاتمے، مستقل اور محفوظ ملازمت کی فراہمی اور ماہانہ کم از کم اجرت 26ہزار روپے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔