APHCمقبوضہ جموں و کشمیر

کنن پوش پورہ واقعے میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سزا دینے میں ناکامی افسوسناک ہے، میر واعظ

سرینگر 25 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری واقعے میں ملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزا دینے میں ناکامی کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے جو گھر میں غیر قانونی نظربند ہیں سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ حکمرانوں نے اس گھناو¿نے جرم میں ملوث اہلکاروں کو بچانے کے لیے ہمیشہ مجرمانہ کردار ادا کیا ہے کیونکہ اس واقعے کی کوئی تحقیقات نہیں کی گئیں۔ میر واعظ نے کہاکہ 31برس گزرنے کے باوجود کسی بھی مجرم کو سزا نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا اگرچہ مقبوضہ علاقے میں ہیومن رائٹس کمیشن نے 2011 میں قصوروار فوجی اہلکاروں کو سزا دینے اور متاثرین کو معاوضہ دینے کا کہا تھاتاہم حکام نے ملوث باوردی اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے بجائے انکی حفاظت کی۔میرواعظ نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے کنن پوش پورہ اجتماعی عصمت دری واقعے کے علاوہ کشمیری خواتین کی آبروریزی اور مظالم کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیںجبکہ حکام ان واقعات کی تحقیقات کے لیے جھوٹی یقین دہانیاں کراتے رہے لیکن حقیقت میں تحقیقاتی کمیشن محض سرکاری اعلانات تک محدود ہے۔ میر واعظ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button